خمس
خمس کی اھمیت بیان کرنے لیکیے 
آئمہ معصومین علیہ السلام کے کچھ فرامین پیش کرتے ہیں
 امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا
کسی شخص پر جائز نہیں ہے کہ اسے مال میں سے جس میں خمس بھی ہو کوئی چیز کرے جب تک ہمارا حق ہمارے تک نہیں آتا (اصولِ کافی جلد 1 صحفہ 545 اسی طرح ابو بصیر امام امحمد باقر سے سوال کیا وہ کم سے کم کون سی چیز ہے کے کوئی شخص جھنم کا مستحیق ہوتا ہے امام نے فرمایا جو شخص یتیموں کا مال کائے اور ہم یتیم ہیں بحار الانوار جلد 2 صفحہ 50 
امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا کہ خمس کا ادا کرنا تمارے رزق کی چابی ہے اور تمارے گناھوں کو ختم کرنے کا سبب بنتی ہے اصولِ کافی جلد 1 صفحہ 548
اور دوسری حدیث میں امام رضا علیہ السلام نے فرمایا ہے یہ کتنی مکاری کی بات ہے تم اپنی زبان سے ہمارے ساتھ خلوص.دلی لگاؤ محبت اور اطاعت کا اظھار کرتے ہو پر تم ہمارا حق ادا نہیں کرتے جو خدا نے ہم پر مقرر کیا ہے جو خمس ہے اس سے ہم کو محروم کرتے ہو تین دفعہ فرمایا ہم اپنا حق کسی کو بخشین گے نہی‍ں