اسلام کے دوسروں عقیدوں میں سے قیامت بھی ایک عقیدہ ہے 
یہ ایک فطری عقیدہ ہے جس کی طرف اسلام انسانوں کو متوجہ کیا ہے
 اور ہمارا عقیدہ ہے کہ موت کے بعد تمام انسان ایک دن زندہ ہوں گے
 اور ان کے اعمال کا حساب ہوگاـ 
نیک اور صالح لوگ بہشت جادوان میں جائیں گے، 
جبکہ گنہگار اور برے لوگ دوزخ ہیں بھیج دیئے جائیں گے 
ارشاد باری تعالیٰ ہوا خدا کے سوا کوئی معبود ہے یقیناً وہ تم سب کو قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں ہے (سورہ نساء آیت ۸۷) 
ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے 
البتہ وہ کہ جس نے سرکشی کی اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی،یقیناً اس کا ٹھکانہ جہنم ہے
 اور جو اپنے پروردگار
کے مقام (عدالت) سے ڈرتے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکے یقیناً اس کا ٹھکانہ جنت ہے ( سورہ نازعات، آیات ۴۱،۳۷)
 ہمارا عقیدہ ہے کہ. حقیقت میں دنیا ایک پل ہے جس سے گزر کر انسان نے عالم بقاء میں جاتا ہے 
دوسرے الفاظ ہیں یہ دنیا ایک یونیورسٹی یا بازار تجارت یا کھیتی ہے 
حضرت امام علی علیہ السلام نے دنیا کے بارے میں ارشاد فرمایا ہیں 
دنیا اس شخص کیلئے صداقت اور سچائی کی جگہ ہے اور اس کے ساتھ سچائی سے پیش آئے،
 اور بے نیازی کی جگہ ہے اس کیلئے جو زادراہ جمع کرے نیزبیداری و ہوشیاری کی جگہ ہے
 اس کیلئے جو اس سے عبرت حاصل کرے. یہ خدا کے دوستوں کیلئے مسجد ہے. خدا کے فرشتوںکیلئے نماز پڑھنے کی جگہ وحی الہی ہے اترنے کی جگہ ہے اور اولیاء اللہ لیلئے ایک تجارت گاہ ہے (نہج البلاغہ)۔