NAMAZ
نماز

نماز اللّٰہ سے ملاقات کی ایک صورت ہے 
اللّٰہ چاہتا ہے کہ اُس کے بندے اُسے یاد رکھیں
 اُس سے مدد مانگیں اور اُس سے قریب ہوں
 نماز یہ ساری باتیں پوری کرتی ہے
 ہمارے پیارے نبی نے فرمایا ہے
 قُرَّتُ عَینِی فِی الصَّلوٰت ـ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
 اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے نبی کو نماز بہت پیاری ہے
 یادرکھو! نماز ہر (مکلف) مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہےـ
 عبادتوں میں سب سے پہلا نمبر نماز کا ہے
نماز آدمی کے مسلمان سمجھے جانے کی شرطوں ہیں سے ایک شرط ہے
جب کوئی کافر مسلمان ہوتا تھا تو رسول پاک اسے کلمہ پڑھانے بعد سب سے پہلے حکم نماز پڑھنے کا دتے تھے
ایک دن سب نے اللّٰہ کو جان دینی ہے اور اسے منہ دکھانا ہے
قیامت کے دن سب پہلا سوال نماز کے بارے مہں ہوگا
 جو آدمی نماز نہیں پڑھتا رسول پاک اور اہلبیت علیہ السلام اس شفاعت نہیں کریں گےاللّٰہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے اَقِقمُوا الصَّلٰوتَ وَلَاتَکُونُوا مِنَ المُشرِکِینَ (سورے روم: آیت ۳۱) نماز پڑھو اور مشرکوں میں سے نہ ہوجاؤ
 نماز اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے
 چنانچہ رسول پاک کا طریقہ تھا کہ جب بھی کوئی اہم معاملہ درپیش ہوتا تو نمازکے لیے کھڑے ہوجاتے
لوگوں نے بارش کے لیے درخواست کی تو آپ نے نماز پڑھ کر دعا مانگی ـ سورج یا چاند گرہن لگا تو بھی آپ نے نماز پڑھی 
 جنگوں میں مسلمان.کافروں سے لڑے تب بھی آپ نے نماز کے ذریعے سے اللّٰہ سے مدد چاہی کیوکہ نماز مشکلوں میں پناہ کی چٹان ہے اور اللّٰہ کی پناہ سے بڑھ  کرکوئی پناہ نہیں 
رسول پاک نے فرمایا ہے: "نماز دین کا ستون ہےـ 
اگر نماز قبول  ہوگئی تو باقی اعمال بھی قبول ہوجائیں گے" 
امام علی علیہ السلام نے فرمایا ہے: نماز پابندی سے پڑھو اِس کے ذریعے اللّٰہ سے قریب ہوجاؤ گے 
امام علی علیہ السلام نے اپنی آخری وصیت میں فرمایا تھا "نماز کو کبھی نہ چھوڑنا. نماز تمہارے دین کا ستون ہے"
 بی بی فاطمہ زہرا سلام اللّٰہ علیہا فرماتی ہیں: "نماز غرور کو مٹا دیتی ہے"
 اسلام مسلمانوں کو ایک مرکز پر جمع کرتا ہے اور اس کی بہترین مثال ہے باجماعت نماز پڑھنا ہے
 نماز مسلمانوں کو مَساوات اور بھائی چارے کا سبق دیتی ہے